لوڈشیڈنگ کیخلاف ورسک روڈ کے رہائیشیوں

بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف ورسک روڈ کے رہائیشیوں کا پارا ہائی، سڑک پر کل آئے

ویب ڈیسک: بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف ورسک روڈ کے رہائیشیوں کا پارا ہائی، سڑک پر کل کر بھرپور احتجاج کیا، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین نے ورسک روڈ کو دونوں سائیڈ سے بند کر کے پیسکو کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین نے کہا کہ 22 گھنٹے مسلسل بجلی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے مشکلات کا سامنا ہے۔
ورسک روڈ ، پلوسئی اور دیگر علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ سے بھی شہری پریشان ہیں اور سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے کہا کہ 22 گھںٹے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھروں اور مساجد میں پانی تک ناپید ہو چکا ہے، ایک طرف بجلی آتی نہیں تو دوسری طرف مہینہ شروع ہوتے ہی بھاری بھرکم بل دینے واپڈا اہلکار پہنچ جایا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف ورسک روڈ کے رہائیشیوں کا پارا ہائی، سڑک پر کل کر بھرپور احتجاج کیا، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی شہادت سے عدم استحکام مزید بڑھے گا: پاکستان