قاضی فائز عیسیٰ توسیع

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع کے خواہشمند نہیں، اعظم نذیر تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضیٰ فائز عیسی کسی توسیع کے خواہشمند نہیں ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے میری اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی، چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا کہ انہیں توسیع میں دلچسپی نہیں، اس قسم کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں، میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کر لیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔

مزید پڑھیں:  پنجاب الیکشن ٹربیونلز بارے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم