حملوں کی تفصیلات پیش

چینی اور دیگر غیر ملکی باشندوں پر حملوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ نے سال 2020 تا 2024 کے درمیان چینی اور دیگر غیر ملکی باشندوں پر حملوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں ۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے تفصیلات پیش کیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق سندھ میں چینی اور جاپانی باشندوں پر تین دہشتگرد حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں پانچ غیرملکیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2حملے ہوئے، جس میں تین افراد زخمی ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں چینی باشندوں پر 2حملے ہوئے جس میں دو سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 17چینی باشندے جاں بحق ہو ئے۔
دستاویزات کے مطابق حملوں کے دوران خیبرپختونخوا میں 19مقامی لوگ بھی شہید ہوئے۔
سال 2024 کی پہلی سہہ مائی میں خفیہ معلومات پر 2208 آپریشن کیے گئے، خفیہ آپریشنز میں 89 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 328 کو گرفتار کیا گیا۔
وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ افغانستان سے عسکریت پسندوں کے داخلے کو روکنے اور دہشت گرد تنظیموں کے استعمال میں آنے والے اسلحے اور مواد کی منتقلی کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے جبکہ سنسان راستوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، انسداد پرتشدد انتہاپسندی کی قومی پالیسی 2024 کا مسودہ تیار ہو چکا ہے، انسداد پر تشدد انتہا پسندی کی قومی پالیسی کی کے مسودے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو 7روپے 31پیسے مہنگی