سینیٹرز کے ناموں کی منظوری

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سینیٹرز کے ناموں کی منظوری

ویب ڈیسک: ایوان بالا نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے سینیٹرز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے ۔
چیئرمین سینیٹ محمد یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی )کے لئے سینیٹرز کے ناموں کی منظوری دی گئی ۔
شبلی فراز، بلال احمد، سلیم مانڈوی والا، افنان اللہ، فوزیہ ارشد اور محسن عزیز ممبران ہوں گے۔
چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ تمام صوبوں کو سینیٹ کی جانب سے پی اے سی میں نامزدگی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  انقلاب کا اعلان، ایک گولی کے جواب میں 10چلائیں گے: علی امین