عمران خان رہا ہوں گے تو

عمران خان رہا ہوں گے تو ہی مذاکرات کریں گے ،عمر ایوب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہوں گے تو ہی مذاکرات کریں گے ۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی پارلیمانی کمٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے ماحول بنانے کی ضرورت ہے، ابھی مذاکرات کیلئے ماحول سازگار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا معلوم ہی نہیں،ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے وہ واپس کیا جائے، ہمارے کیسز ختم ہونگے، عمران خان رہا ہونگے تو ہی مذاکرات کرسکتے ہیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کو تو اپنی منسٹری چپڑاسی کا بھی نہیں پتہ ،مذاکرات کا انہیں کیا پتہ ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کا ٹاسک دیا ہے، اچکزئی سے آج ملاقات کرکے مذاکرات کے بارے میں معلومات لوں گا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں ڈی ایس پی کا بیٹا قتل ،نعش کھیتوں سے برآمد