مذاکرات کے لئے تیار ہوں

اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے مذاکرات کے لئے تیار ہوں،محمود اچکزئی

ویب ڈیسک: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، آئیں آرمی چیف سمیت ہم سب ملکر بیٹھیں۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیردفاع خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرکے ملک کوبحرانوں سے نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے بھائی ہے،ایک دوسرے کوطعنے نہ دیں، کون کس کی گود میں نہیں پلا؟
سربراہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، نوازشریف کا بیان آیا ہے سب بیٹھ کر بات کریں، آئیں آرمی چیف سمیت ہم سب ملکر بیٹھیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے اسٹیبلشمنٹ سے کہنا ہے آپ ہماری اسٹیبلشمنٹ ہیں، ہماری فوج ہیں، بس ہم کہیں گے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف، سنی اتحاد کونسل اور تمام جماعتیں متفق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو آپ ایک دوسرے پر چھریاں پھیرتے ہیں، آئیں!مل کر بیٹھیں کہ یہ بدبخت بحران کس طرح آیا۔

مزید پڑھیں:  یمن، لبنان اور غزہ پر اسرائیل کی بیک وقت بمباری، 137افراد شہید