وینزویلا کے صدر کا ہوائی جہاز

وینزویلا کے صدر کا ہوائی جہاز امریکا نے ضبط کر لیا

ویب ڈیسک: وینزویلا کے صدر کا ہوائی جہاز امریکا نے ضبط کر لیا، پابندیوں کی خلاف ورزی پر جہاز قبضے میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے صدر کا ہوائی جہاز ضبط کرلیا۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر جہاز قبضے میں لیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا اور براعظم جنوبی امریکا میں واقع وینزویلا کے تعلقات طویل عرصے سے سرد مہری کا شکار ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے طیارے کو ڈومینکن ری پبلک سے ضبط کر کے امریکی ریاست فلوریڈا پہنچایا۔
وینزویلا کے صدر کا 13 لاکھ ڈالر مالیت کا جہاز کئی ماہ سے ڈومینیکن ری پبلک میں موجود تھا، امریکی حکام نے جہاز کی ڈومینیکن ری پبلک میں موجودگی کی وجہ نہیں بتائی، تاہم جہاز کو امریکہ نے ضبط کر لیا۔

مزید پڑھیں:  یمن، لبنان اور غزہ پر اسرائیل کی بیک وقت بمباری، 137افراد شہید