وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان سے رہنمائی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان سے رہنمائی لیتے ہیں، مراد سعید سے رابطہ نہیں

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات و نشریات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان سے رہنمائی لیتے ہیں، مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں، مخالفین غلط خبریں پھیلا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے علی امین گنڈاپور اور مراد سعید میں رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز 9 مئی سے روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف کیا گیا تھا۔
اس دوران یہ بھی بتایا گیا کہ مراد سعید روپوشی کے باوجود صوبائی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلوں میں شامل ہیں، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سمیت متعدد دیگر رہنما سابق وفاقی وزیر سے رابطے میں ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اس حوالے سے اپنے ایک بیانمیں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، مراد سعید صوبے کے انتظامی معاملات میں کوئی مداخلت کر رہے ہیں نہ ان سے کوائی رابطہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ شکیل خان کے معاملے پر وزیراعلیٰ نے مراد سعید سےکوئی بات چیت نہیں کی، شکیل خان سے متعلق فیصلہ گڈ گورننس کمیٹی رپورٹ کے تناظر میں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عاطف خان سے متعلق بھی وزیراعلیٰ اور مراد سعید کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، موجودہ حالات میں مخالفین غلط خبریں پھیلا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام رہنما پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے منظم و متحد ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا انتظامی اور سیاسی معاملات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا پنجگور واقعے کا نوٹس، رپورٹ مانگ لی