آئی ایم ایف قرض پروگرام کھٹائی

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف قرض پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان کیلئے آئی ایم ایف قرض پروگرام کھٹائی کا شکار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے پاکستان کےلئے قرض پروگرام کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔
آئی ایم ایف سے پاکستان کےلئے 7ارب ڈالرز کے پروگرام کی حتمی منظوری کے معاملے پر بڑی خبر سامنے آگئی۔
عالمی مالیاتی ادارے نے ایگزیکٹو بورڈ کے ستمبر کے مزید اجلاسوں کے کیلنڈر سمیت 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اجلاسوں میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں ہے جبکہ 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان اور 13 ستمبر کے اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو تاحال بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈا شامل ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف قرض پروگرام کھٹائی کا شکار ہو گیا، عالمی مالیاتی فنڈ کے جاری کیلینڈر میں پاکستان کا نام شامل ہی نہیں۔
اس سے قبل آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی بلوں میں‌سبسڈی دینے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اسے واپس لینے کا کہا تھا. اس کے ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ بجلی بلوں پرسبسڈی قرض پروگرام متاثر کرنے سمیت اس کی منظوری کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے صوبوں کی جانب سے بجلی بلوں پر سبسڈی کے معاملے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے کے تحت بجلی اور گیس کے بلوں پر سبسڈی نہیں دی جاسکتی۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق بجلی اور گیس کے شعبوں میں سبسڈی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئی ایم ایف نے سبسڈی واپس لینے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم ناراض، حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظریانی کا عندیہ