خیبرپختونخوا کے فنکاروں کیلئے خوشخبری

خیبرپختونخوا کے فنکاروں کیلئے خوشخبری، انڈونمنٹ فنڈ اجراء کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے فنکاروں کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے انڈونمنٹ فنڈ اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر فنکاروں کیلئے انڈونمنٹ فنڈ اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے انڈونمنٹ فنڈ کا اجراء کر رہے ہیں، اس سے مستحق فنکار مستفید ہو سکیں گے۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈونمنٹ فنڈ کا مقصد فنکاروں کی صحت اور گھریلو ضروریات کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرنا ہے۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر نے اس موقع پر بتایا کہ خیبرپختونخوا کے فنکار ہمارا قومی اثاثہ ہیں، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر قسم کی معاونت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ انڈونمنٹ فنڈ حاصل کرنے کیلئے خیبرپختونخوا کا ڈومیسائل رکھنے والے فنکار مستفید ہو سکتے ہیں، فنکار انڈونمنٹ فارم خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے اپلائی کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے فنکاروں کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے انڈونمنٹ فنڈ اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل صوبہ کے فنکاروں کی جانب سے فنڈ کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے تاکہ اس سے حکومتی سطح پر فنکاروں کی فلاح و بہبود کی جا سکے.

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم ناراض، حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظریانی کا عندیہ