حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کیخلاف

حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاون، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاون جاری ہے۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ کی کاروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی سمیت ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران ملزم مہتاب عالم کو ہنگو کے علاقے ڈوابہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم حوالہ ہنڈی کے گھناونے جرم میں ملوث ہے، چھاپے کے دوران ملزم سے 8 لاکھ 3 ہزار سے زائد پاکستانی کرنسی برآمد کر لی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، اس دوران ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاون جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مندی، 81ہزار122 پوائنٹس کی حد برقرار