ویب ڈیسک: قبل ازوقت چھٹی دینے پر گورنمنٹ پرائمری سکول اضاخیل کا سٹاف معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول اضاخیل میں وقت سے پہلے چھٹی دینے پر حرکت میں آگیا، اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے سکول کے تمام سٹاف کو معطل کر دیا گیا۔
ڈی ای او پشاور کی جانب سے سکول کا تمام سٹاف معطل کر دینے کے بعد مراسلہ جاری کر دیا۔
ڈی ای او کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، اس کے ساتھ ہی کمیٹی کو 7 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈسٹرٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں قانون کی پاسداری اولین ترجیح ہے، سکول میں حاضری اور چھٹی کو بروقت یقینی بنائیں گے۔
قبل ازوقت چھٹی دینے پر گورنمنٹ پرائمری سکول اضاخیل کا سٹاف معطل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments