پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج

پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ،خیبر روڈ بند،پولیس کی شیلنگ

ویب ڈیسک: پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کا احتجاجی مظاہرہ، ریڈ زون میں داخل ہو گئے۔ اس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کرلی .
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات اور فنڈزکی عدم فراہمی کےخلاف اسمبلی چوک میں‌احتجاجی مظاہرہ کیا، اس دوران بلدیاتی نمائندگان نے کثیر تعداد میں‌شرکت کی۔
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے باہر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی ، اس دوران پولیس کے ساتھ ہاتھاپائی کے واقعات بھی دیکھے گئے ۔
مظاہرین نے خیبر روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بلاک کر دیا، مظاہرے کے دوران اسمبلی چوک میں پولیس اور بلدیاتی نمائندے آمنے سامنے آ گئِے، حالات کشیدہ ہونے لگے ہیں۔
خیبر روڈ دونوں طرف سے بند ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم مظاہرین کے پاس پہنچ گئے ۔
مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی سربراہی میں مظاہرین کی چھ رکنی کمیٹی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا سے مذاکرات کے لئے روانہ ہو گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی نمائندے احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس تک جانے کی کوشش کر رہے ہیں ، اس دوران پولیس نے بلدیاتی نمائندوں کو آگے جانے سے روک لیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی قیادت کا رابطہ ، ملاقات طے
مزید پڑھیں:  فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنا ہے،حافظ نعیم

یاد رہے کہ پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کا احتجاجی مظاہرہ اسمبلی چوک تک پہنچ گیا ہے، نمائندگا ریڈ زون میں داخل ہو گئے۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے، جس نے بلدیاتی نمائندوں کو آگے جانے سے روک لیا۔
اھتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندگان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، اس دوران مظاہرین اور پولیس میں‌ہاتھاپائی کے واقعات بھی دیکھے گئے۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے پورا علاقہ دھواں دھواں ہو گیا.