اے پی سی کا مطالبہ

اپوزیشن الائنس کا بلوچستان کی صورتحال پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک:اپوزیشن گرینڈ الائنس نے بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی )بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے الائنس نے بلوچستان میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم سپیکر قومی اسمبلی سے ملیں گے اور انہیں کہیں گے کہ بلوچستان کے حوالے سے اقدامات کریں، بلوچستان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے۔
رہنماء پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اختر مینگل نے مایوس ہو کر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا ہے جو افسوسناک بات ہے کیونکہ اگر سیاسی لوگ مایوس ہوں گے تو ایوان کا پھر کوئی فائدہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو ہمارے ناراض بلوچی بھائی ہیں ان کے تحفظات کو سننا چاہیے، اسمبلی کے فلور پر میں نے بلوچستان کے حوالے سے بات کی پر حکومت نے دلچسپی نہیں دکھائی۔
اسد قیصر نے کہا کہ جو بلوچستان میں ہو رہا ہے اس پر سنجیدگی سے بیٹھک ہونی چاہیے، ہمارے دشمن اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اب پورے ملک میں نکل رہے ہیں اور ہمارے جلسے ہوں گے، ایک دن ہم تعین کریں گے جس میں پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم گھر پہنچ گئے