این جی اوز کی فارن فنڈنگ

حکومت کا این جی اوز کی فارن فنڈنگ کاجائزہ لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کو ملنے والی فارن فنڈنگ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت این جی اوز کو ملنے والی تمام مشکوک رقوم کو بلاک کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔
کمیٹی میں داخلہ، خارجہ، قانون، خزانہ، اکنامک افیئرز کے سیکرٹری ممبرز ہونگے۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی این جی اوز کو ملنے والی رقوم کو شفاف بنانے کی تجویز دے گی ۔
جائزہ لیا جائے گا کہ بیرون ممالک سے ملنے والی رقم اسی مقصد کیلئے استعمال ہو جس کیلئے وصول کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ: ینگ ڈاکٹرز کا ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت پر احتجاج کا اعلان