فٹ بالر کاشف شنواری کی کہانی

ناروے کپ کے ٹاپ سکورر بننے والے پاکستانی فٹ بالر کاشف شنواری کی کہانی

ویب ڈیسک: ہوٹل میں مزدوری سے ناروے کپ کے ٹاپ سکورر بننے والے پاکستانی فٹ بالر کاشف شنواری کی کہانی سامنے آگئی ہے جو یقینا تمام لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔
لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے نوجوان کاشف شنواری نے اپنی محنت اور لگن سے زندگی کا رخ موڑ دیا ہے۔
اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں برتن دھونے سے ناروے فٹبال کپ کے ٹاپ گول اسکورر بننے والے کاشف شنواری نے شائقین فٹبال کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔
نوجوان فٹبالر نے پاکستان مسلم ہینڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے ناروے کپ میں ٹاپ 8 گولز اسکور کئے جس سے نہ صرف وہ بین الاقوامی سطح پر مقبول ہوئے بلکہ اپنی محنت اور عزم کا ثبوت دیا۔
کاشف کی کامیابی کے باوجود ان کی زندگی میں مشکلات کم نہیں ہوئیں اور ان کے گھر کے حالات اب بھی نہایت سادہ ہیں لیکن اس کا عزم اب بھی مضبوط ہے۔
کاشف شنواری ہوٹل میں دن بھر محنت کے بعد اپنے خواب کی تکمیل کے لئے چند گھنٹے فٹبال گرانڈ میں گزارتا ہے۔
کاشف شنواری کی کہانی ان ہزاروں نوجوانوں کے لئے امید کی کرن ہے جو مشکل حالات میں بھی اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ ،عارف علوی بھی شریک