جشن عید میلاد النبیۖ کی تیاریاں

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیۖ کی تیاریاں عروج پر

ویب ڈیسک: ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیۖ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، سبز پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور رنگ برنگے قمقموں سے گلیاں اور بازار سج گئے۔
عید میلاد النبیۖ میں صرف دو دن باقی ہیںجس کے پیش نظر مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے ۔
ملک بھر میں ہر سو درود و سلام کی صدائیں بھی بلند ہو رہی ہیں۔
جشن عید میلادالنبیۖ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔
کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔
عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔
علما کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کا شامل