فضل الرحمان کے تحفظات دور

آئینی ترامیم: حکومت کافضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: حکومت نے آئینی ترامیم کے معاملے پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کادعویٰ کیا ہے ۔
حکومتی رہنماؤں نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن آئینی ترمیم سے متعلق حکومت کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم ایک جامع پیکیج ہے جس میں آئینی عدالت بنائی جائے گی، آئینی عدالت کے لیے ججز کی تقرری کا بھی طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئینی عدالت کے لیے نئے سرے سے ججز کی تقرری ہو گی، آئینی عدالت بنانے کا مقصد عام سائلین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اختلافی معاملات کو سلجھایا جس کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترمیم آج پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومت کے نمبر پورے ہیں، منحرف ارکان کے ووٹ سے متعلق بھی ترامیم کی جا رہی ہیں جبکہ آئین کے آرٹیکل 63اے میں ترمیم کے لیے بھی مسودہ تیار ہے۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع نے سینیٹ میں بھی آئینی ترامیم کے لیے نمبر گیم مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ نے رہنماء طارق فضل چوہدری نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے نمبر پورے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پاس ہونے پر مارشل لا لگ جاتا، عمر ایوب