تاج محل کی چھت

بھارت میں مسلسل بارش سے تاریخی تاج محل کی چھت ٹپکنے لگی

ویب ڈیسک: بھارت کے شہر آگرہ میں مسلسل تین روز کی بارش کے نتیجے میں محبت کی علامت کے طورپر مشہورتاریخی تاج محل کی چھت ٹپکنے لگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بارش سے مشہور تاریخی مقام تاج محل کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا ہے جبکہ محل سے ملحقہ باغ میں بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا۔
آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا آگرا سرکل کے ایک افسر نے تصدیق کی کہ جاری بارشوں سے تاج محل کے مرکزی گنبد سے پانی ٹپکنے لگا ہے تاہم گنبد کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ تاج محل کے متاثرہ گنبد کا ڈرون کیمروں کے ذریعے جائزہ لیا ہے، پانی ٹپکنے کا واقعہ سیپج کی وجہ سے ہوا ہے گنبد میں کوئی ڈیمیج نہیں ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبرے کی فوری مرمت اور باغ سے پانی نکالنے کا کام بارش رکتے ہی کیا جائے گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ