بہو نے ساس کو قتل کردیا

سوات میں بہو نے ساس کو قتل کردیا،ملزمہ گرفتار

ویب ڈیس: سوات کے علاقہ بارامہ میں بہو نے مبینہ طور پرساس کو قتل کرکے واقعہ کو ڈکیتی کا روپ دے دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں پیش آیا جہاں ظالم بہو نے ساس کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بہو نے گھر میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچاکر یہ کام کیا۔
واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے،تاہم پولیس نے تفتیش کی تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ :حماس کے جال میں پھنس کر 4اسرائیلی فوجی ہلاک