درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

ویب ڈیسک:190ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بیٰ نے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے توسط سے احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔
دائر اپیل میں احتساب عدالت کا 9 ستمبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی اور ایسے کوئی شواہد یا مواد نہیں جس کی بنا پر سزا سنائی جا سکے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان اور بشری بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے۔
عمران خان اور بشری بی بیٰ نے کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کرتے ہوئے حکم امتناع کی متفرق درخواست بھی دائر کر دی۔
متفرق درخواست میں موقف دیا کہ بریت کی درخواست پر فیصلے تک احتساب عدالت میں ٹرائل روکا جائے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ ،باپ تین بیٹوں سمیت قتل