تحریک انصاف اراکین کے لاجز سے

تحریک انصاف اراکین کے لاجز سے سب جیل سٹیٹس ختم،پولیس ہٹادی گئی

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ میں‌تحریک انصاف اراکین کے لاجز سےسب جیل سٹیٹس ختم کرتے ہوئے ، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو رہا جبکہ لاجز سے پولیس ہٹا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو رہا کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں‌تحریک انصاف اراکین کے لاجز سے سب جیل کا سٹیٹس ختم کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہائی پانے والے اراکین اسمبلی میں شیر افضل مروت، شاہ احد، نسیم شاہ ، شیخ وقاص اکرم اور احمد چٹھہ شامل ہیں۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہا اراکین کے لاجز سے سب جیل کا سٹیٹس ختم کردیا گیا اورپی ٹی آئی کے رہا اراکین قومی اسمبلی کے لاج کے باہر سے پولیس ہٹا دی گئی۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں این او سی کی خلاف ورزی پر 10 اراکین اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، اور اس کے ساتھ ہی ان کا 8 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا تھا۔
اس واقعہ کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کو پی ٹی آئی کے زیر حراست تمام 10 اراکین کے لیے سب جیل قراردے دیا تھا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے پارلیمنٹ میں‌موجود لاجز سے پولیس ہٹا دی گئی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو رہا کر دیا گیا۔ رہائی پانے والے اراکین اسمبلی میں شیر افضل مروت، شاہ احد، نسیم شاہ ، شیخ وقاص اکرم اور احمد چٹھہ شامل ہیں۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو پی ٹی آئی کے زیر حراست تمام 10 اراکین کے لیے سب جیل قراردے دیا۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف