سرکاری وکلا کا کل عدالتی کارروائی

پشاور، سرکاری وکلا کا کل عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں سرکاری وکلا کا کل عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان، ایسوسی ایشنز کی جانب سے تمام عدالتوں کو ہڑتال سے آگاہ کرنے کے لیے خطوط بھی لکھ دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری وکلا نے کل عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ پراسیکیوشن آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کی جانب سے سرکاری وکلا کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جبکہ ایسوسی ایشن نے کل تمام پراسیکیوٹرز کے کنونشن کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں تمام عدالتوں کو ہڑتال سے آگاہ کرنے کے لیے خطوط بھی لکھ دیے ہیں۔
سرکاری وکلا کی جانب سے لکھے گئے خط میں وضاحت کی گئِ ہے کہ کل تمام سرکاری وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور کنونشن میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں کل عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے وکلا ایسوسی ایشنز کی جانب سے تمام عدالتوں کو آگاہ کرنے کے لیے خطوط بھی لکھ دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی