بائیڈن اور کملا ملک کو تباہ

بائیڈن اور کملا ملک کو تباہ کر رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن اور کملا ملک کو تباہ کر رہے ہیں، میرے خلاف ان کی بیان بازی سے متاثر ہو کر ہی ریا روتھ یہاں آیا تا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کر سکے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، وہ ملک بچانا چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف بائیڈن اور کملا ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔ یہ انہی کے اشتعال سے بھرپور بیانات ہیں جن سے لوگ متاثر ہو کر حملے کرنے لگے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ بندوق بردار شخص 12 گھنٹے تک سکستھ ہول کے قریب درختوں میں چھپا رہا اور پھر اپنی بندوق کا رخ گالف کورس کی جانب کردیا جہاں سابق ٹرمپ اور ان کے مہمان کھیل میں مصروف تھے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ سے آگے چلنے والے سیکرٹ ایجنٹ نے روتھ کی بندوق کی نال دیکھتے ہی ملزم پر فائرنگ کی تھی جس پر روتھ بغیر فائرنگ کیے ہی فرار ہوگیا تھا۔
دوسری جانب کملا ہیرس اور والز کی انتخابی مہم کے کو چیئرمین سینیٹر کرسٹوفر کونز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعویٰ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان