ہسپتال انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز تنازعہ

لوئر دیر، ہسپتال انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز تنازعہ شدت اختیار کر گیا

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر ہسپتال انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ تیمرگرہ ہسپتال بچاؤ تحریک سے وابستہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کل سے او پی ڈیز مکمل بند کرنے اور مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن ڈاکٹر نجیب اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ میں مبینہ بے قائدگیوں کی تحقیقات اور دوسری معاملات کی شفاف انکوائری تک ہڑتال جاری رہے گی۔
اس صورتحال میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے 7 ڈاکٹرز کی خدمات صوبائی ڈائریکٹریٹ کو سپرد کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جب تک ہسپتال کے معاملات درست نہیں کیے جاتے اور ایم ایس کا تبادلہ نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔
ڈاکٹر نجیب نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے ایک نااہل شخص کو میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تعینات کیا گیا ہے، اب اس طریقہ کار کو بدلنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، حدبندی تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، تین زخمی