صدر ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا

آئینی ترمیم ، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا سے ملاقات

ویب ڈیسک: سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا سے ملاقات، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی موجود ، اہم امور پر تبادلہ خیال۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی موجود تھے۔
رہنماوں کے مابین ہونیوالی اس ملاقات میں آئینی ترمیم کے حوالے سے مجوزہ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
سابق صدر مملکت کی ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ ملاقات میں اہم سیاسی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف رہنما نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی موجود تھے.
اس سے قبل صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے