کریک ڈاؤن شروع

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے21ستمبر کے لاہور جلسے سے قبل پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتار کر لیا2 گھنٹے پولیس کی حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیاگیا۔
پولیس نے اسی علاقہ میں پی ٹی آئی کی رہنماء عالیہ حمزہ کے گھر پر بھی رات گئے چھاپہ مارا ۔
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ 16ماہ پابند سلاسل رہنے کے باوجود پولیس نے میرے گھر ریڈ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تین تھانوں کی پولیس نے میرے گھر پر آدھی رات کو ریڈ کیا، پولیس نے میرے گھر کی تلاشی لی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کے جلسے سے ڈرے ہوئے ہیں، میں ضمانت پر ہوں، اگر مطلوب ہوں تو مجھے بتایا جائے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد رہنماں کو بھی گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کے انتظامات کے سلسلے میں 27 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر لاہور شیخ امتیاز محمود اور سیکرٹری جنرل اویس یونس نے کمیٹی کا اعلان کیا، کمیٹی میں شامل منتظمین لاہور جلسے کے تمام تر انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال