اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ

اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہی ہوں گے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 2 اکتوبر 2024 کو اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہیدبھٹو کے قتل کیس میں انصاف کیلئے 50 سال انتظار کرنا پڑا، یہاں پارلیمنٹ صحیح چل رہی ہے نہ ہی عدالتی سسٹم ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 15فیصد سیاسی کیس ہیں لیکن 90 فیصد وقت لے جاتے ہیں، عام آدمی کا انصاف کاکیس سالہا سال تعطل میں رہتا ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں بھی عام آدمی کو انصاف نہیں ملتا، پاکستان میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تحت ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن رہ گیا، پارٹی منشور کے مطابق نیب اورعدالتی اصلاحات رہ گئیں، پیپلز پارٹی چاہتی ہے میثاق جمہوریت کا وعدہ پوراکرے۔
بلاول نے مزید بتایا کہ کون سی دنیا میں عدالت کہتی ہے ٹماٹر، آلو کی قیمت درست کریں گے، دنیا میں کون سی عدالت ڈیم بناتی ہے، یہ سب کام عدالت کرے گی تو عام آدمی کو انصاف کون دلوائے گا۔
دنیا میں کون سا جج کہتاہے کراچی میں پیداہوا اور ویسا ہی کراچی دیکھنا چاہتا ہوں۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش تھی پی ٹی آئی اپوزیشن میں مثبت کردار اپنائے لیکن پی ٹی آئی قیادت کے بیان نے اپوزیشن جماعتوں اور ہم سے بات چیت کوسبوتاژکیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نیایساخوفناک بیان دیا جس میں توہین عدالت، بغاوت کا جرم ہے، پی ٹی آئی نے آج تک وضاحت نہیں دی کہ یہ بیان دیا یا نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ