خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع

قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع

ویب ڈیسک: افغانستان کے سفارتی حکام کی جانب سے قومی ترانے کی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد پاکستان پیپلز پارٹی کے احمد کنڈی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے ۔
قرارداد میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا اور بیٹھے رہنا سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا ہے کہ قومی ترانے کی بے توقیری کرنے والے قائم مقام افغان قونصل جنرل کے خلاف اسلام آباد اور کابل دونوں سطح پر شدید احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
واضح رہے کہ پشاور میں تقریب کے دوران افغانستان کے سفارتی حکام قومی ترانے کے دوران کھڑے ہونے کی بجائے اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے ۔
تقریب میں افغان سفارتی حکام کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے مدعو کیا گیا تھا ۔
قومی ترانے کی بے ادبی پر افغانستان کے ناظم امور کو دفترخارجہ بھی طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ