1800ملازمین کو نکالنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نگران دور میں بھرتی1800ملازمین کو نکالنے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نگران حکومت میں بھرتی ہونے والے 1800ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نگرا ن حکومت میں بھرتی ہونے والے 18 سو ملازمین کونوکریوں سے نکالنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی لوگوں کو تنخواہیں نہیں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کا احتجاج برداشت کرنے کے لئے تیار ہو لیکن غیر قانونی لوگوں کو تنخواہیں ہرگز نہیں دوں گا ۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ میرٹ اور باقاعدہ طریقہ کار کے تحت بھرتی ہوئے ہیں انہیں کچھ نہیں کہوں گا۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے پاس 1800بندے بھرتی کرنے کااختیارہی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں وظائف مقرر کرکے باقاعدہ سیاسی جماعتوں کو کوٹے دے دیئے گئے تھے ۔
نگران حکومت میں وزرا کی بندر بانٹ ہوئی تین تمہارے،چار میرے اور پانچ اس کے ۔
انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرکے لوگوں کوبھرتی کیا میں انہیں تنخواہیں دینے کیلئے یہاں نہیں بیٹھاہوں۔

مزید پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے 8سال بعد کانسی کا تمغہ جیت لیا