خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز

خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز نے پشاور سمیت صوبہ بھر میں آج سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔
صدر پراسیکیوشن آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن سنگین شاہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے پراسیکیوٹرز آج سے عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہیں عدالتی بائیکاٹ جاری رہے گا، حکومت یہ نہ سمجھے کہ ہم پیچھے ہٹیں گے ،پراسیکیوشن افسران کے حق کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔
سنگین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی افسر قلم بھی نہیں اٹھائے گا، دفتری کام اور کوئی خط و کتابت بھی نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی تنخواہ میں اضافہ، پراسیکیوشن ڈائریکٹوریٹ کا قیام، پراسیکیوشن افسران کے لئے گاڑیاں اور خواتین پراسیکیوٹرز کے لئے بنیادی سہولیات ہمارا مطالبہ ہے۔
جنرل سیکرٹری پراسیکیوشن آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جاوید علی مہمندکا کہنا تھا کہ 2015سے ہم حکومت سے یہ مطالبات کررہے ہیں ابھی تک حکومت نے کچھ نہیں کیا۔
جاوید علی مہمندنے مزید کہا کہ پنجاب اور سندھ میں پراسیکیوشن کا الگ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ہے یہاں پر نہیں ہے ہم پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں جاتے ہیں کوئی بھی پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا