واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء

بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے

ویب ڈیسک: پیجرز دھماکوں کے بعد لبنان میں واکی ٹاکی ڈیوائسز بھی پھٹ پڑے، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء کی تعداد 20 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پیجر دھماکوں کے اگلے روز گزشتہ روز اچانک لبنان کے مختلف علاقوں میں واکی ٹاکی یا ریڈیو ڈیوائسز دھماکے سے اچانک پھٹ گئے، اس واقعہ میں شہداء کی تعداد 20 تک جا پہنچی جبکہ 450 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد بازاروں، گھروں اور جاں بحق افراد کے جنازوں کے دوران بھی واکی ٹاکی دھماکے ہوئے، اس کے ساتھ ہی سینکڑوں کی تعداد میں زخمیوں کے ہسپتال لائے جانے کے باعث ہسپتال بھرگئے۔
دھماکوں کے حوالے سے سیکیورٹی ذرائع یہی بتاتے ہیں کہ ان کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
حالیہ واقعات کے بعد حزب اللہ ممبران اپنے زیر استعمال ان ڈیوائسز کی بیٹریاں الگ کر کے انہیں دور رکھ رہے ہیں جنہیں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد درآمد کیا گیا۔
یاد رہے کہ پیجرز دھماکوں میں لبنانی وزیر کے بیٹے سمیت 12 افراد جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا