قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے

قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگے بلا رہے ہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی ہماری ترجیح ہے، اس لئے قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگے منعقد کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں منعقدہ ابتدائی جرگے میں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی ان کے حل پر انتظامیہ کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اگلے مرحلے میں ضلع وار جرگہ منعقد کریں گے تاکہ ہر ضم ضلع کے مسائل کی نشاندہی کر کے ان کا تدارک کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع کے حوالہ سے موجودہ صوبائی حکومت نے ایک پالیسی بنائی ہے جس کے تحت ہر ضم ضلع میںڈومیسائل کی بنیاد پر لوگ بھرتی ہوںگے، کیونکہ یہ نوکریاں انکا حق ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔ ضم اضلاع میں غیر قانونی مائننگ بند کرنے کا مقصد مقامی لوگوں کو مائننگ کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کےلئے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ضم اضلاع میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے نئے منصوبے لائے جا رہے ہیں جن میں سڑکوں کی بحالی ، پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ جن علاقوں میں سکیورٹی کلیئرنس ہو گئی ہے وہاں لوگوں کو آباد کیا جائے گا ۔ ضم اضلاع میں غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کر رہے ہیں تاکہ عوام کوتکلیف نہ ہو ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضم اضلاع میں آﺅٹ سورس ہسپتالوں کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے فنڈز ریلیز کر دیئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت ضم اضلاع کے ساتھ جو وعدے کرے گی وہ سارے پورے کئے جائیں گے کیونکہ ضم اضلاع کی ترقی عمران خان کا وژن اور خواب ہے جس کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی ہماری ترجیح ہے، اس لئے قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگے منعقد کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں منعقدہ ابتدائی جرگے میں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی ان کے حل پر انتظامیہ کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا