خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ

خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات

ویب ڈیسک: محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی جبکہ 10فیصد ہاﺅسنگ سائٹیز قانونی ہیں۔ صوبہ بھر میںموجود 822ہاﺅسنگ سوسائٹیزمیں صرف80قانونی ہیں،30فیصد غیر رجسٹرڈ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں نصف سے زائد یعنی 60فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیز غیر قانونی نکل آئیں جبکہ 30فیصد کی رجسٹریشن اب تک نہیں ہوسکی ہے، قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی تعدادصرف 80ہے۔
محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں اس وقت 822 ہاﺅسنگ سوسائٹیز ہیں جن میں سب سے زیادہ 254ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ، 247پشاور ڈویژن،77ملاکنڈ،74ہزارہ، 73بنوں، 67مردان اور کوہاٹ ڈویژن میں صرف 30ہاﺅسنگ سوسائٹیز ہیں۔
صوبے میں نصف سے زائد یعنی 495 ہاﺅسنگ سوسائٹیز غیر قانونی ہیں جو کل سوسائٹیز کا 60فیصد بنتا ہے۔
اسی طرح غیر رجسٹرڈ سوسائٹیز کی تعداد 247یعنی 30فیصد سے زائد ہے، اس حساب سے صوبے میں 90فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیز قانونی نہیں ہیں صوبے میں 10فیصد ہاﺅسنگ سائٹیز قانونی ہیں جن کی تعداد 80ہے ۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے نام مشتہر کر دئیے گئے ہیں، جبکہ صوبے میں غیر رجسٹرڈ سوسائٹیز کے نام محکمہ بلدیات کی ویب سائٹ پر بھی جاری کئے گئے ہیں اور عوام کو ان سوسائٹیز میں لین دین نہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی جبکہ 10فیصد ہاﺅسنگ سائٹیز قانونی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل