سپریم کورٹ کو لگام ڈالنے

سپریم کورٹ کو لگام ڈالنے کا وقت آگیا ہے ، ایمل ولی خان

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو لگام ڈالنے کا وقت آگیا ہے ۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بالادستی کیلئے کوئی بھی قانون سازی ہوگی، عوامی نیشنل پارٹی اس کی بھر پور حمایت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تاریخی طور پر پارلیمان، جمہوریت اور جمہوری روایات کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ عدلیہ آزاد ہونا چاہئے ،تاریخ پر اگر نظر ڈالی جائے تو سپریم کورٹ نے ہمیشہ سیاہ ترین کردار ادا کیا ہے،جب بھی پاکستان میں مارشل لگا عدلیہ نے تحفظ فراہم کیا ۔
صدر عوامی نیشنل پارٹی نے مزید کہا کہ پی سی او کے تحت عدلیہ کے ججز نے ڈکٹیٹروں سے حلف لیا اسی طرح سپریم کورٹ کے ججز نے ایک دستخط سے منتخب وزیراعظم اور وزرا کو گھر بھجوا دیا ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ سپریم کورٹ کو بھی ڈالی جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اور لاکھوں کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے آئینی عدالت وقت کی ضرورت ہے ،این پی ماضی میں بھی آئینی عدالت کی تشکیل کا بارہا مطالبہ کرچکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسفندیار ولی خان نے نوے کی دہائی میں آئینی عدالت کی تشکیل کی تجویز پیش کی تھی ،آئینی عدالتوں کا قیام میثاق جمہوریت کا حصہ رہ چکا ہے کیونکہ سپریم کورٹ صرف وہی کیسز دیکھیتک ہے جس سے میڈیا کوریج ملے،لوگ مر جاتے ہیں لیکن عام کیسز اور اپیلوں کو سنا جاتا ہے نہ ہی فیصلے آجاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قانون میں خامیوں کی ہم نے نشاندہی کی ہے اور تجاویز بھی دی ہیں،ترامیم کا نیا مسودہ آئے گا تو سب اس پر متفق ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آگیا