لاہور جلسہ کیلئے خصوصی کنٹینرز تیار

لاہور جلسہ کیلئے خصوصی کنٹینرز تیار، رکاوٹیں ہٹانے والی مشین ہمراہ ہوگی

ویب ڈیسک: لاہور جلسہ کیلئے خصوصی کنٹینرز تیار کر لئے گئَے ہیں، وزیراعلیٰ قافلے کی قیادت کرینگے، اور روانگی سے قبل وزیراعلیٰ خطاب بھی کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور جلسہ میں شرکت کیلئے پشاور سے بھی قافلوں نے تیاری کرلی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان قافلے کی صورت میں لاہور پہنچیں گے۔
جلسے کے لئے تین خصوصی کنٹینرز تیار کر لئے گئے ہیں، خیبرپختونخوا سے لاہور جلسے کے لئے قافلے ایم ون موٹر وے سے روانہ ہونگے۔ ان قافلوں کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کرینگے۔
روانگی سے قبل وزیر اعلی کارکنوں سے صوابی میں خطاب کرینگے، خیبر پختونخوا سے دیگر اضلاع کے قافلے صوابی میں مرکزی قافلے میں شامل ہونگے۔
اس دوران روکاوٹیں ہٹانے کےلئے بھاری مشینری بھی قافلوں کے ہمراہ ہوگی ۔
جلسہ کیلئے قومی و صوبائی ممبران اسمبلی کو کارکن لانے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ لاہور جلسہ کیلئے خصوصی کنٹینرز تیار کر لئے گئَے ہیں، وزیراعلیٰ قافلے کی قیادت کرینگے، اور روانگی سے قبل وزیراعلیٰ خطاب بھی کرینگے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار، آج پھر اجلاس ہوگا