کارنر میٹنگ پر پی ٹی آئی

لاہور، کارنر میٹنگ پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور میں بغیر اجازت کارنر میٹنگ پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس نے الزام لگایا ہے کہ اہلکاروں کے پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں بغیر اجازت کارنر میٹنگ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس دوران پولیس نے موقف اختیار کیا کہ اہلکاروں کے پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کی، جس سے پولیس کی وین کو بھی نقصان پہنچا۔
پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایکس پر ایک ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ تحریک فساد کے غنڈوں نے ابھی سے سڑکیں بند کر کے جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیا ہے، اب ان پر ایکشن ہوگا تو یہ رونا شروع کردیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان کے نام نہاد لیڈروں کے پرامن رہنے کے بھاشن سنیں اور یہ دیکھیں، یہ ان کا اصل چہرہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل