دس روزہ ایم سی اے جونئیر

لوئردیر، دس روزہ ایم سی اے جونئیر لیگ فورتھ زلمی ٹیم کے نام

ویب ڈیسک: لوئردیر کے علاقے میدان حیاسیری میں دس روزہ ایم سی اے جونئیر لیگ فورتھ زلمی ٹیم نے جیت لیا، لیگ کا اہتمام فرنٹیر کور ناتھ اور مقامی نوجوانوں کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔
لیگ کے فائنل میچ میں زلمی اور فائٹر ٹیمیں مدمقابل آئیں۔
زلمی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 183 رنز بنائے جبکہ مدمقابل فائٹر ٹیم 170 رنز بنا سکی۔ یوں میچ زلمی ٹیم نے جیت لیا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ دیر سکاؤٹس بریگیڈیر ثناء اللہ تھے، جنہوں نے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔
اس موقع پر تماشائیوں اور مقامی مشران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مقابلہ کے دوران کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی خوشی دیدنی تھی، ایم سی اے جونئیر لیگ فورتھ ایڈیشن میں خیبرپختونخوا سے دس ٹیموں نے حصہ لیا۔
اس دوران 130 کھلاڑیوں کو کھیلنے کا بھرپور موقع ملا، ایم سی اے جونئیر لیگ فورتھ ایڈیشن کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ اجاگر کرنا اور انہیں کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا تھا۔
یاد رہے کہ لوئردیر کے علاقے میدان حیاسیری میں دس روزہ ایم سی اے جونئیر لیگ فورتھ زلمی ٹیم نے جیت لیا، لیگ کا اہتمام فرنٹیر کور ناتھ اور مقامی نوجوانوں کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں حساس ادارے کے سب انسپکٹر کو قتل کردیا گیا