پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر

علی امین گنڈا پور نے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کرلیا،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے رکاوٹیں عبور کرکے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کرلیا ہے ۔
اپنے بیان مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب بھی گھومے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باجود علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ پہنچے، تو جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ روکا گیااور مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کروا دیا۔
بیرسٹٹر محمد علی سیف کا مزید کہنا تھا کہ کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلا تھا، عمران خان کی رہائی کو اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اٹک پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزرا اب بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی ہے۔
حوواس باختہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کروایا۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مزید 3سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم کرنےکی سفارش