حزب اللہ کا اسرائیل پربڑا حملہ

حزب اللہ کا اسرائیل پربڑا حملہ، فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دئیے

ویب ڈیسک: حزب اللہ کا اسرائیل پربڑا حملہ، فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دئیے، صیہونیوں کو سائرنگ بجنے کے باوجود دفاع کا موقع نہ مل سکا، حزب اللہ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے اتوار کی صبح لبنان سے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کردیا گیا جس میں اسرائیل کے اندر اہم مقامات کو راکٹوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے اس جنگ میں پہلی بار استعمال کئے گئے راکٹوں سے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا، ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئر بیس کو بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے ہونے والے راکٹ حملے کے باعث 74 مقبوضہ بستیوں میں سائرن بجنے لگے اور اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹ نہ روک سکا۔ حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔
ادھر عراقی عسکریت پسند گروہ آئی آر آئی کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی حمایت کے اعلان کے بعد گذشتہ شب انہوں نے عراق کی سر زمین پر سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغے، عراقی مسلح گروہ آئی آر آئی نے متعدد بیانات میں دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی جانب سے اسرائیل میں نامعلوم مقامات پر دو الگ الگ حملے کئے گئے۔
اسرائیل پر ہونے والے ان حملوں میں عراقی مسلح گروہ کی جانب سے الارقب کے تیار کردہ کروز میزائلوں سے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی ذرا ئع ابلاغ کے مطابق اتوار کی صبح ایک اور بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اس گروپ نے ڈرونز کی مدد سے اسرائیل میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا، تاہم آئی ڈی ایف کے ایک ترجمان کے مطابق عراق سے رات گئے اسرائیل کو نشانہ بنانے کی دو کوششیں کی گئیں۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مُلک پر مشرق کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو روکا گیا اور ان سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
حزب اللہ کا اسرائیل پربڑا حملہ، فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دئیے، صیہونیوں کو سائرنگ بجنے کے باوجود دفاع کا موقع نہ مل سکا، حزب اللہ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور نے رکاوٹ بنے ٹرک کا شیشہ توڑ دیا