اسرائیلی فوج کے پناہ گزین سکول

اسرائیلی فوج کے پناہ گزین سکول پر حملے میں مزید 22فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوج کے پناہ گزین سکول پر حملے کے نتیجے میں مزید 22 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق ہفتے کو غزہ میں الزیتون کے علاقے میں پناہ گزین سکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 22 افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران یہ سکول بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہاں بے گھر افراد نے پناہ لی تھی۔
دوسری جانب اسرائیل ڈیفنس فورسز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے غزہ میں حماس کے ایک کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا جسے عسکریت پسند گروپ دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کر رہا تھا۔
ادھر حماس نے سکولوں اور دیگر شہری مقامات کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے انکار کیا ہے۔
حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے کہا کہ الزیتون کے علاقے میں ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں شہید ہونے والوں میں کئی بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بھی اس حوالے سے اطلاع دی اور مزید کہا کہ ان میں سے ایک خاتون حاملہ بھی تھی۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے پناہ گزین سکول پر حملے کے نتیجے میں مزید 22 فلسطینی شہید ہو گئے، حملے میں شہید ہونے والوں میں کئی بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔
7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران یہ سکول بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہاں بے گھر افراد نے پناہ لی تھی تاہم صیہونی جگنی جنون میں‌اس حد تک آگے بڑھ چکے ہیں کہ وہ سکول اور طبی مراکز کو بھی نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس بندش کی شکایات، صارفین مشکلات کا شکار