اینٹی کرپشن کے ریجن دفاتر

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اینٹی کرپشن کے ریجن دفاترقائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے نئی حکمت عملی طے ،پشاور سمیت صوبہ بھر میں پولیس طرزپر اینٹی کرپشن کے ریجن دفاترقائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
صوبائی حکام کے مطابق اس سلسلے میں اینٹی کرپشن کے افسران کو کارروائیوں کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے ۔
دستاویز کے مطابق صوبے بھرمیں اینٹی کرپشن نے 10 دفاترکو کم کر کے 6 ریجن میں تقسیم کردیا۔
نئے ریجن میں ہیڈکوارٹرپشاور،مردان،مالاکند،ایبٹ اباد،بنوں اورڈی آئی خان شامل ہیں ۔
حکام کے مطابق تمام دفاترکے ٹیکنیکل سپورٹ اوراختیارات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تمام ریجن میں متعلقہ افسران کارروائی کے مجاز ہونگے۔
اس سے قبل تمام قائم دفاترکے افسران پشاورڈائریکٹریٹ رپورٹ کرتے تھے۔
اینٹی کرپشن نے تمام ریجنل ہیڈکوارٹراوران کے دائرہ اختیارمیں آنے والے اضلاع کوبھی آگاہ کردیا ۔
صوبائی حکام کاکہنا ہے کہ فیصلہ کیسز کو جلدازجلد حل کرنے اورشہریوں کی آسانی کیلئے کیاگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرم میں ایک بار پھر جھڑپیں :6افراد جاں بحق ،متعدد زخمی