قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ

لوئرکوہستان، قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: لوئرکوہستان میں قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثہ کھوکیال جیجال کے مقام پر پیش آیا جہاں باجوڑ سے گلگت جانے والی موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
ریسکیو1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ کر دی گئیم جس نے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
اس موقع پر مقامی لوگوں نے بھِی امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 3 افراد کو نکال لیا۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پٹن منتقل کر دیا۔
لوئرکوہستان میں قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ حیات محمد ولد رحمان سید، امان اللہ ولد عبدالخالق، قاری عبدالمجید ولد عبدالرحمن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  رنگ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ، ڈی جی پی ڈی اے اور ایم این اے تنازعہ شدید