مہنگائی اپنے پورے عروج پر

مہنگائی اپنے پورے عروج پر ، حکومتی دعوے دھرے رہ گئے

ویب ڈیسک: مہنگائی اپنے پورے عروج پر پہنچ گئی، خوردنی تیل اور گھی30روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، ایسے میں حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں30 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے 5کلو والے ڈبے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی ہے ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود مارکیٹ میں خوردنی تیل اور قیمتیں بڑھی ہیں، سب سے زیادہ اضافہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے گھی کی قیمتوں میں30روپے کلو تک کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ نئی قیمت 380 روپے فی کلو سے بڑھ کر 410 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
پشاور میں درجہ اول کوالٹی کا گھی 480 روپے سے بڑھ کر 510 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ دوسرے درجہ کا گھی 470 روپے فی کلو سے بڑھ کر 490 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
مارکیٹ میں پانچ کلو گھی کی قیمت 150 روپے اضافے کے ساتھ24سو روپے سے بڑھ کر 2ہزار550 روپے ہوگئی ہے۔
گھی کے علاوہ آئل کے پانچ کلو وزن کی قیمت 2ہزار450 روپے سے بڑھ 2ہزار550 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مختلف اشیاءکی قیمتوں میں بھی اضافہ کا خدشہ ہے۔
آج مہنگائی اپنے پورے عروج پر پہنچ گئی، اس سلسلے میں شکایات ہیں کہ پرانے نرخ پر خریدے گئے تیل اور گھی کی قیمتیں بھی نئی شرح کے مطابق بڑھادی گئی ہیں، جس سے دکاندار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے، تاہم اس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ ایسے میں حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان