ٹول ٹیکسز میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز

پولیس چالان، ٹول ٹیکسز میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: پشاور میں ٹریفک پولیس چالان، ٹول ٹیکسز میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس چالان، ٹول پلازہ ٹیکس میں اضافے اور دیگر ٹیکسز کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کیا، حاجی کیمپ اڈہ سے حاجی ظاہر شاہ کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز کا احتجاج شروع ہوا۔
ٹرانسپورٹرز نے ٹول پلازہ اور اسمبلی چوک بند کرنے کی بھی دھمکی دیتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ 7 ہزار سے زائد ٹرانسپورٹرز اس وقت مہنگائی، ٹیکسز کی بھرمار اور پشاور ٹریفک پولیس کے بے جا چالان کا شکار ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہزاروں خاندانوں کی کفالت کرنے والے یہ ٹرانسپورٹرز آئے روز مشکلات سے دوچار ہیں، انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج کریں گے۔
یاد رہے کہ پشاور میں ٹریفک پولیس چالان، ٹول ٹیکسز میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی۔

مزید پڑھیں:  کسی صورت لبنان میں تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے، اقوام متحدہ