ملالہ یوسفزئی کا اعلان

ملالہ یوسفزئی کا غزہ متاثرین کیلئے امدادی فنڈ کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے متاثرین کے لئے ہنگامی امدادی فنڈ کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ وہ غزہ متاثرین کے لیے مزید 3لاکھ ڈالر رقم جاری کررہی ہیں ۔
ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ امدادی فنڈ فلسطینی بچوں کے بحالی کے لیے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کو دی جائے گی۔
ملالہ کے مطابق فنڈ سے غزہ کے بچوں کے لیے خوراک، صاف پانی اور طبی امداد سمیت دیگر ضروریات کا انتظام کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ غزہ کے ان فلسطینی بچوں کے بارے میں روز سوچتی ہیں جن پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ان کے گھر اور اسکول تباہ کردیے گئے اور وہ اپنے پیاروں سے بچھڑ کرتنہا رہ گئے ۔
واضح رہے کہ ملالہ فنڈ اکتوبر 2023 میں بھی انسانی حقوق تنظیموں کے لیے 3 لاکھ ڈالر جاری کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ڈینگی کے شدید آﺅٹ بریک کا خطرہ ظاہر کیا جانے لگا ہے