چور گھر سے 143 تولہ سونا

پشاور، کینال ٹاؤن میں چور گھر سے 143 تولہ سونا لوٹ کر فرار ، تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ تہکال کے علاقے کینال ٹاؤن میں چور گھر سے 143 تولہ سونا لوٹ کر فرار، پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے تھانہ تہکال کے علاقے کینال ٹاؤن میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 مسلح افراد مقامی شخص کے گھرسے 143 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ڈکیت 10 لاکھ روپے، آئی فون سمیت 4 قیمتی گھڑیاں بھی لے گئے، اس واردات کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ نقاب پوش ڈاکو سرکاری ملازمین کے بھیس میں داخل ہوئے، گھر سے فنگر پرنٹ لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔
یاد رہے کہ پشاور کے تھانہ تہکال کے علاقے کینال ٹاؤن میں چور گھر سے 143 تولہ سونا لوٹ کر فرار، پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی قیادت کی ملاقات،مشترکہ احتجاج کا اعلان