اسرائیلی مندوب کی ایران کو دھمکی

سلامتی کونسل اجلاس میں اسرائیلی مندوب کی ایران کو دھمکی

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران اسرائیلی مندوب کی ایران کو دھمکی، اسرائیلی مندوب نے کہا کہ ایران کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس کے تصور سے بھی باہر ہوگا۔
اسرائیلی مندوب نے سلامتی کونسل اجلاس مین مزید کہا کہ ایران کو اسرائیل پر میزائل حملوں کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی مندوب نے کہا کہ ایران کو شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران تمام مہذب قوموں اور اپنے ہی عوام کا دشمن ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔ یاد رہے کہ گزشہ روز ایران نے اسرائیل پر میزائل حملہ کر کے اسرائیل کے اوسان خطا کر دیئے تھے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران اسرائیلی مندوب کی ایران کو دھمکی، اسرائیلی مندوب نے کہا کہ ایران کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس کے تصور سے بھی باہر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی پر کاری ضرب، اہلکار ہلاک، 3 ٹینک تباہ