ریڈزون کی سکیورٹی رینجرزکے حوالے کرنے

پی ٹی آئی احتجاج، ریڈزون کی سکیورٹی رینجرزکے حوالے کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ریڈزون کی سکیورٹی رینجرزکے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے احتجاج کا معاملہ زیر بحث آیا۔
اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی، ایس ایس پی، سیکٹر کمانڈر رینجر، چیف کمشنر اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کے افسران، تمام زون کے پولیس ایس پیز نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریڈزون کی سکیورٹی رینجرزکے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج اور راستوں کی بندش کے حوالے سے بریفنگ دینے کے بعد اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظاہرین کو کسی صورت ڈی چوک تک نہیں آنے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سلامتی کونسل اجلاس میں ایران اسرائیل آمنے سامنے، پابندیوں کے مطالبے