عدالتیں ڈی آئی خان منتقل

جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا حکم پشاور ہائی کورت کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں تمام جوڈیشل افسران کو ڈی آئی خان میں کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھِ بتیا گیا ہے کہ سکیورٹی کی بہتری تک عدالتیں ڈی آئی خان میں کام کریں گی۔
ٹانک اور وزیرستان میں ججز پر حملے اور دہشت گردی کے واقعات کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور دیگر ججز نے متفقہ طور پر اس کی منظوری دی ہے۔ اب ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے تمام مقدمات اب ڈیرہ اسماعیل خان میں سنے جائیں گے۔
ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والا یہ فیصلہ متعلقہ اضلاع کے جوڈیشل افسران کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ عدالتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں اس وقت امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں۔ جوڈیشل افسران کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام مقدمات متعلقہ اضلاع سے ڈی آئی منتقل کردیے گئے ہیں۔
ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق جوڈیشل افسران اپنے مقدمات اب ڈی آئی خان میں سنیں گے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ،ہائیکورٹ ججز، ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے جوڈیشل افسران کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا حکم پشاور ہائی کورت کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جو مرضی کرلے، نوجوان ڈی چوک احتجاج کے لئے پرجوش ہیں